پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام متوازن خوراک سے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 جنوری 2022ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کے شعبہ ہیومن ریسورس کے زیراہتمام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے ارفع سافٹ ویئر پارک میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سٹاف  کو متوازن خوراک اور ذہنی و جسمانی صحت کے اصولوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)


سیمنیار میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابدہ شاہین‘ پاکستان ریڈ کریسنٹ کی نمائندہ فوزیہ سعید اور پی آئی ٹی بی کے سینئر افسران اور سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ارفع ٹاور میں آئی ٹی بورڈ کے ملازمین کیلئے    ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے جانب سے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں سٹاف کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا جبکہ  میڈیکل چیک اپ کیمپ میں سٹاف کے مفت بلڈ ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-06

More Technology Articles