پی آئی ٹی بی کے زیر اہتمام کامیاب خواتین فری لانسرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت فری لانسنگ پروگرامز سے مستیفد ہونے والی خواتین فری لانسرز کے اعزاز میں ارفع ٹیکنالوجی پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں رکنِ پارلیمنٹ عظمیٰ کاردار ‘ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ‘ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہوم نیٹ پاکستان ام لیلیٰ اظہر‘صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صائم علی دادا‘ انکلوژن اینڈ سوشل امپیکٹ ایکسپرٹ گلالئی خان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپیریئر گروپ تابندہ اسلام سمیت خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔



اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کہا کہ فری لانسنگ پروگرامز میں خواتین کی شرکت کی شرح 54 فیصد ہے۔ اب تک 20 ہزار سے زائد خواتین فری لانسنگ کی تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریباً 2 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-14

More Technology Articles