رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 1051.050 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، پی بی ایس

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2022ء): ادارہ برائے شماریات پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات کاحجم 1051.050 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 22-2021کے پہلے 5 ماہ میں مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات کاحجم 1051.050 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ہونے والی آئی ٹی کی برآمدات سے 37.55 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 764.100 ملین ڈالر تھا ۔ ان خدمات میں سے کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 39.39 فیصد اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ مالی سال 593.170 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اس سال 826.800 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر سروسز میں، سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 47.92 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 200.272 ملین امریکی ڈالر سے 296.246 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں بھی 256.52 فیصد اضافے سے 0.276 ملین امریکی ڈالر سے 0.984 ملین امریکی ڈالر تک اضافہ ہوا۔

کمپیوٹر سافٹ ویئر سے متعلق خدمات کی برآمدات اور درآمدات بھی 48.73 فیصد بڑھ کر 142.543 ملین ڈالر سے بڑھ کر 212.008 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کی برآمدات 0.198 ملین ڈالر سے بڑھ کر 0.506 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔اس کے علاوہ دیگر کمپیوٹر سروسز کی برآمدات 26.88 فیصد بڑھ کر 249.881 ملین ڈالر سے بڑھ کر 317.056 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
انفارمیشن سروسز برآمدات میں 108.67 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ 0.796 ملین امریکی ڈالر سے 1.661 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ دیگر معلوماتی خدمات کی برآمدات میں بھی 52.75 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 0.654 ملین امریکی ڈالر سے 0.999 ملین امریکی ڈالر تک بڑھ گیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں بھی 30.75 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا کیونکہ رواں سال کے دوران 169.480 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 221.590 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں اس عرصے کے دوران کال سینٹر سروسز کی برآمدات میں 38.70 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس کی برآمدات 56.510 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 78.382 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں بھی 26.77 فیصد بڑھ کر 112.970 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 143.208 ڈالر ہو گئی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-19

More Technology Articles