ای پے پنجاب سےحکومت کو 80 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

آن لائن ٹرانزیکشنز ڈیڑھ کروڑ ہو گئیں‘ ای پے کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2022ء)  پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو  80 ارب روپے سےزائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی  آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ای پے ایپ  کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام  گھر بیٹھے 10 محکموں کے 23 ٹیکس بآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے سے آن لائن ٹرانزیکشنز  کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہو چکیں جبکہ حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 50 ارب‘ ٹوکن ٹیکس کی مد میں ساڑھے11 ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 9 ارب اور ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے 3 ارب سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ای پے  پنجاب کے ڈائون لوڈز2 ملین  جبکہ ایپ کے ذریعے  ٹرانزیکشنز ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئیں۔
تاریخ اشاعت: 2022-04-20

More Technology Articles