- Home
- Technology
- ویوو نے رنگ تبدیل کرنے والے گلاس اور بہترین کیمرہ فیچرز کے ساتھ V25 5G اور V25e پاکستان میں متعارف ..
ویوو نے رنگ تبدیل کرنے والے گلاس اور بہترین کیمرہ فیچرز کے ساتھ V25 5G اور V25e پاکستان میں متعارف کروا دیے
ویوو نے آج اپنے جدید ترین سمارٹ فونز کی Vسیریز میں دو نئے سمارٹ فونز 5G V25اور V25eمتعارف کروائے ہیں۔ V23 سیریز کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ویوو کے ان نئے سمارٹ فونز نے انڈسڑی میں ایک بار پھر اپنی دھا ک بٹھادی ہے
اس موقع پر بابر اعظم نے ویوو اور اس کے جدیدترین 5G V25اور V25e کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے عالمی سمارٹ فون برانڈ ویوو کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھنے پر خوشی ہے کیونکہ یہ پاکستان کے نوجوانوں کا پسندیدہ برانڈ ہے۔ میں ویوو کےسمارٹ فونز کے ڈیزائن اور ان کی حیرت انگیز کیمرہ ٹیکنالوجی کا بہت بڑا مداح ہوں اور نئی ویوو V25 سیریز کی لانچ پر بہت پرجوش ہوں۔
(جاری ہے)
ویوو کے سمارٹ فونز میں شامل ہو نے والے ان نئے فونز 5G V25اور V25e کی منفرد خصوصیا ت میں ان سمارٹ فونز کا دلکش ،نفیس پر جدید ڈیزائن ، کیمرے کے حیران کن فیچرز ، طاقتور کارکردگی اور پہلے سے کئی بہتر سہولیات شامل ہیں ۔
V25 5Gاور V25e دونوں سمارٹ فونز کو رنگ تبدیل کرنے والی گلاس بیک کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ماڈرن ٹیکنالوجی کی وجہ سے جیسے ہی فون کو الٹرا وائلٹ یا سورج کی روشنی میں لے جایا جاتاہے تو یہ اپنا رنگ تبدیل کرلیتا ہے۔ اس جدید فیچر ، Fluorite AG Glassاور فلیٹ فریم کے ساتھ دیدہ زیب ٹو سٹیپ ڈیزائن نے ان سمارٹ فونز کی مجموعی دلکشی اور نفاست کو اور بھی جاذب نظر بنادیا ہے۔
V25 سیریزکو کیمرہ کی حیران کن صلا حیتوں اور امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ V25 5GاورV25eکو 64MP OIS Ultra-Sensingریئر کیمر ہ سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے کم رو شنی والے مناظر کو بھی کمال خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا جاسکتا ہے۔اس کے ریئر کیمرہ سسٹم میں Hybrid Image Stabilizationجیسا جدید فیچر بھی موجود ہے جو) Optical Image Stabilization (OISاور Electronic Image Stabilization (EIS)کی خصوصیات سے مل کر صارفین کے لیے بہترین ڈیٹیلز کے ساتھ شاندار ویڈیو ریکارڈنگ کو ممکن بناتا ہے۔ نیز V25 میں Bokeh Flare Portraitکا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو رات میں فوٹوگرافی کے تجربے میں روشنی بھردیتا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو V25 5G 10 جنوری 2023 سے پاکستان بھر میں تین خوبصورت رنگوں ایکوامیرین بلیو، سنرائز گولڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں صرف 109،999 روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔جبکہ ویوو V25e 14 جنوری 2023 سے دو شاندار رنگوں سنرائز گولڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں 79،999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
ویوو کی جانب سے 5G V25اور V25e کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کے یہ نئے فونز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry