پی آئی ٹی بی ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے ذریعے گزشتہ برس 41 سو گھنٹوں پر مشتمل ساڑھے 3 ہزار سیشنز کئے گئے‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2023ء) پنجاب کے مختلف اضلاع کے دفاتر میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور افسران کے مابین آن لائن میٹنگز اور معلومات کے بروقت تبادلے کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ویڈیو کانفرنسنگ نظام کے تحت گزشتہ سال 41 سو گھنٹوں پر مشتمل تقریباً ساڑھے 3 ہزار سیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ سید بلال حیدر کا کہنا  تھا کہ یہ سہولت سرکاری امور کی انجام دہی کا تسلسل ممکن بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

  یہ نظام امن و امان کی صورتحال‘ سفر کے بھاری اخراجات اور سکیورٹی پروٹوکول جیسے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا  جبکہ کورونا وبا کے دوران نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے اس نظام کا بھرپور استعمال کیا گیا۔پنجاب بھر کے 111 سے زائد سرکاری دفاتر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2023-01-12

More Technology Articles