ایک ہزار سال بعد نیا چاند (کل) زمین کے انتہائی قریب آئیگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2023ء)نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار (کل)21 جنوری 2023 کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ (کل)21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین سے 356,568 کلومیٹر دور ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ سال 1030 کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا جسے 22 جنوری 2022 بروز اتوار جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے بعد بہترین طور پر دیکھا جائے گا۔ ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نئے چاند کو آخری بار زمین سے اتنا قریب 3 دسمبر 1030 کو دیکھا گیا تھا اور اگلا نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنا قریب آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2023-01-20

More Technology Articles