گوگل سرچ انجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نئے فیچرز شامل کرنے کا اعلان

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے آن لائن سرچ میں مزید بہتری آئے گی،سی ای او گوگل

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2023ء)گوگل بھی اب بہت جلد اپنے سرچ انجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نئے فیچرز کو شامل کرے گا جس پر ابھی کام جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل اپنے سرچ انجن میں بات چیت کی مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے آن لائن سرچ میں مزید بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرچ انجن استعمال کرنے والے اب سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل نئے اے آئی سرچ پروڈکٹس کی ٹیسٹنگ کررہا ہے، جس میں صارفین ایسے فیچرز سے استفادہ کریں گے جس میں لوگوں کو سوالات کے جواب کے بعد اس سے متعلق مزید سوالات پوچھنے کی سہولت ہوگی ۔اگرچہ گوگل نے کہا کہ بارڈ تجربہ کار اور طاقتور ٹیکنالوجی ہے، اس کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کرنا چاہئے۔گوگل کو اے آئی سے لیس کرنے کے لیے بہت زیادہ مالی اور سرمایہ کاروں کے دبا کا سامنا ہے۔گوگل طویل عرصے سے سرچ انجن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کمپنی ہے جو آن لائن معلومات تک رسائی کا تیز اور آسان طریقہ پیش کرتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2023-04-10

More Technology Articles