پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت 27 لاکھ سے زائد مریض رجسٹرڈ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2023ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے صوبے بھر میں وضع کردہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کے 27 لاکھ سے زائد مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)


اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سسٹم کے ذریعے جناح ہسپتال میں 26 لاکھ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں 71 ہزار، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں 64 ہزار، سر گنگارام ہسپتال میں 27 ہزار جبکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں 27 ہزار مریضوں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔


اس سسٹم کا مقصد طبی نگہداشت سروسز کی بہتری، طبی ہسٹری اور ریکارڈ مینجمنٹ میں مدد فراہم کرنا اور مینوئل طریقوں کو آٹومیٹ کر کے مریضوں کے تجربے کو بڑھانا ہے۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ہسپتالوں کو انتظامی امور جبکہ مریضوں کو علاج معالجے میں خاطر خواہ سہولت حاصل ہوئی ہے
تاریخ اشاعت: 2023-07-13

More Technology Articles