پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ نئے سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں یکم دسمبر سے اب تک 26 لاکھ نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے، چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2023ء) پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ نئے سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں یکم دسمبر سے اب تک 26 لاکھ نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ارفع ٹاور میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سسٹم آن لائن ہونے سے خدمت مراکز اور دیگر سنٹرز پر  شہریوں کا رش کم ہوا ہے اور شہری گھر بیٹھے سہولت حاصل کرنے کو ترجیح دے  رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سسٹم پر ساڑھے گیارہ لاکھ نئے افراد کا اندراج ہوا ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک تقریباً 19 لاکھ افراد نے گھر بیٹھے نیا لرنر لائسنس بنوایا ہے جبکہ پولیس اسٹیشنز پر  23 ہزار اور پولیس خدمت مراکز پر 6 لاکھ 51 ہزار افراد نے نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ہیں۔اسی طرح لرنر لائسنس کی آن لائن تجدید کیلئے گھر سے بیٹھ کر  2 لاکھ اورپولیس خدمت مراکز و دیگر سنٹرز سے 22 ہزار شہری لرنر ڈرائیونگ سسٹم کی تجدید کروا چکے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2023-12-27

More Technology Articles