ای آکشن ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور کاروں کے پرکشش نمبروں کی آن لائن آکشن کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2024ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ کے ذریعے  موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نئی سیریز کی آن لائن آکشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل اور کاروں کے نمبروں کی تین نئی سیریز کیلئے رجسٹریشن بالترتیب یکم‘11 اور 21 جنوری کو شروع ہو گی اور بڈنگ کا آغاز بالترتیب 11‘21 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا۔  کمرشل گاڑیوں کی نئی سیریز کی نیلامی کی رجسٹریشن یکم جنوری جبکہ آن لائن بولی 21 جنوری کو شروع ہو گی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ شہری ای آکشن موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن کر کے بولی میں حصہ لیکر پسندیدہ نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2024-01-03

More Technology Articles