مائیکروسافٹ کی بورڈ میں 30 سال بعد ایک بٹن کا اضافہ

کوپائلٹ-کی کے نام سے بٹن کو کی بورڈ میں شامل کر لیاگیا،رپورٹ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) مائیکروسافٹ کمپنی نے 30 سالوں میں پہلی بار ونڈوز پی سی کی بورڈ میں اہم تبدیلی کر دی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹرز کے کی بورڈ میں اسپیس بار کے دائیں جانب کوپائلٹ-کی کے نام سے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ مائیکروسافٹ کے اے آئی پروگرامز تک رسائی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کوپائلٹ بٹن کا مقصد مشکل یا غیر معمولی آپریشنز کو انجام دینے میں مدد کرنا ہے جیسے کہ طویل ای میلز کو لکھنا، ان کا خلاصہ کرنا یا پریزنٹیشن میں شامل کرنے کیلئے AI تصاویر بنانا۔

کمپنی کی جانب سے بٹن کو دئیے گئے نام کوپائلٹ کا مطلب صارف کے ساتھ مل کر آپریشنز انجام دینا ہے اور صارف کا وقت بچانا ہے۔واضح رہے کہ نئے بٹن کا یہ اضافہ 1994 میں کیبورڈ کے ونڈوز بٹن کے متعارف ہونے کے 30 سال بعد ہوا ہے جسے اسٹارٹ مینو کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مائیکروسافٹ نے بتایا کہ آنے والے بہت سے کمپیوٹرز میں اب کوپائلٹ بٹن شامل ہوگا جو کہ فروری کے آخر سے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2024-01-08

More Technology Articles