تحریک انصاف کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا گیا

ووٹرز کی آگاہی کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے نئی ہیلپ لائن لانچ کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2024ء) تحریک انصاف کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا گیا، ووٹرز کی آگاہی کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے نئی ہیلپ لائن لانچ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ نگران حکومت نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا ہے۔
جبکہ خاتون صحافی بے نظیر شاہ نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ کو ملک میں بلاک کیا جا چکا ہے۔ خاتون صحافی نے بتایا کہ اس حوالے سے جب پی ٹی اے سے پوچھا جاتا ہے تو ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔ جبکہ ووٹرز کی آگاہی کیلئے لاچ کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے پر تحریک انصاف نے نئی ہیلپ لائن لاچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ووٹرز کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشان کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی ہے۔


تحریک انصاف کے مطابق نگران حکومت نے پی ٹی آئی کا ہیلپ لائن نمبر بلاک کردیا ہے لیکن ایک کےبعد دوسری ٹیلی فون لائن 6133332-051 کھول دی گئی ہے۔
تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئی لانچ کی گئی ہیلپ لائن سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں کپتان کے امیدواروان اور ان کے انتخابی نشان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جبکہ عمران خان نے بھی ووٹرز کو تحریک انصاف کے امیدواروں کے نام اور انتخابی نشان معلوم کرنے کیلئے طریقہ کار بتا دیا۔ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل فیس بک اکاونٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب ایک پیغام کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
دعوٰی کیا گیا ہے کہ مذکورہ پیغام عمران خان کا ہے، جو انہوں نے پاکستانیوں کے نام جاری کیا۔ مذکورہ پیغام میں ووٹرز کو تحریک انصاف کے امیداروں کے نام اور انتخابی نشان معلوم کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2024-02-06

More Technology Articles