ٹیکنو نے اسپارک20سیریز کیلئے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا

پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے پاکستان کے نوجوان ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو اسپارک 20سیریز کیلئے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2024ء) ۔پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے پاکستان کے نوجوان ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو اسپارک 20سیریز کیلئے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹیکنو اور نامور نوجوان پاکستانی کرکٹر کے درمیان اس شراکت کی ٹیگ لائن 'Stop at Nothing,' ہے،جو اختراعی مصنوعات اور بہترین کارکردگی کی فراہمی پر زور دیتی ہے ۔

برانڈ نے نسیم شاہ کو ان کے متحرک انداز ،پرجوش توانائی،انتھک محنت اورپیشہ وارانہ میدان میں مسلسل پیشرفت اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زندگی کی جانب مثبت رویہ کے باعث اسپارک20سیریز کیلئے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اس حوالے سے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ”ٹیکنو کی اسپارک20سیریز کیلئے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر انتخاب ان کیلئے ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے ،ٹیکنو ایک ایسا نام ہے جو بہترین کارکردگی کیلئے میرے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکنو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ایک ممتاز ٹیکنالوجی برانڈ کے طور پر سامنے آیا ہے ،اور انتہائی مناسب قیمت پر اسٹائلش ڈیزائنز اور جدید خصوصیات کے ساتھ معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے پہچانا جاتا ہے۔میں اسپارک20سیریز میں متعارف کرائی گئی تمام خصوصیات آزمانے کا منتظر ہوں،ہمارا مقصد ایک ساتھ ملکر اسمارٹ فون کے تجربہ کی نئے سرے سے تخلیق اور صارفین کو جدت اور معیار کے حصول میں 'Stop at Nothing' کی ترغیب دینا ہے۔

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیکنو کے موقف کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نسیم شاہ اسپارک20سیریز کیلئے مارکیٹنگ کے فروغ میں کردار ادا کرینگے ۔ان کے اثر رسوخ اور مقبولیت سے درست صارفین کو راغب کرنے اور موبائل فون مارکیٹ میں نمایاں اثرات مرتب کرنے کیلئے استفادہ کیا جائیگا۔
ٹیکنو پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم نسیم شاہ کو اپنی نئی اسپارک20 سیریز کے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں،ان کا مضبوط ایتھلیٹک انداز اور کھیل کیلئے جوش و جذبہ ،ہمارے جدید ترین تکنیکی ترقی کی فراہمی کے عزم کا آئینہ دار ہے۔
ہمیں امید ہے کہ نسیم شاہ کی زبردست اور کرشماتی شخصیت اس ایمبسیڈر شپ کو سال2024کیلئے ایک دلچسپ شراکت میں بدل دے گی۔“
نسیم شاہ رواں برس کے تمام بڑے ایونٹس اور اسپارک20سیریز کی مہم کیلئے برانڈ ایمبسیڈر ہوں گے ،رپورٹس کے مطابق برانڈ کے پاس اپنے صارفین کیلئے دلچسپ شراکتیں اور سرپرائز موجود ہیں،جو نسیم شاہ کو اس سفر کا لازمی حصہ بناتے ہیں۔ہم اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں کہ اس سال انہوں نے ہمارے لئے کون سی عمدہ اشیاء تیار رکھی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2024-02-16

More Technology Articles