پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس دوبارہ معطل ہو گئی

3 دن کی بندش کے بعد پیر کی شب کو ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس صرف چند منٹوں کیلئے بحال ہوئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 فروری 2024ء ) پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس دوبارہ معطل ہو گئی، 3 دن کی بندش کے بعد پیر کی شب کو ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس صرف چند منٹوں کیلئے بحال ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس کی معطلی کو اب 3 دن کا وقت ہو گیا ہے۔ 3 دن گزر جانے کے باوجود پاکستان میں ٹوئٹر کی سروس کی معطلی سے متعلق کسی سرکاری ادارے کا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

(جاری ہے)

ملک میں انٹرنیٹ ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پی ٹی اے کی جانب سے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس کی معطلی سے متعلق 3 روز سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شب کو ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس بحال ہوئی تھی، تاہم چند ہی منٹوں کے بعد سروس دوبارہ معطل ہو گئی۔ اس سے قبل اتوار ک روز بھی کچھ دیر کیلئے ایکس کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ معطل ہو گئی تھی۔
تاریخ اشاعت: 2024-02-19

More Technology Articles