ویوو Y17s اب نئے اور منفرد رنگ Diamond Orange میں دستیاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2024ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون  برانڈ ویوو نےاپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر نے کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے مشہور زمانہ Y17sسمارٹ فون کا نیا اور منفرید  رنگ Diamond Orange  پاکستان میں متعارف کروادیا ہے۔ اس دیدہ زیب رنگ کے اضافے سے ویوو  Y17s   اب کیمرے کی جدید ترین صلاحیتوں اور بہترین کارکر دگی کے ساتھ ساتھ سٹائل کا حسین شاہکار  بن گیا ہے۔

ویوو Y17s میں موجود 50میگا پکسل پوٹریٹ کیمرہ ، 2میگا پکسل Bokeh Cameraاور 8میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کی مدد سے صارفین  ہر طرح کے منظر کی تصویر کشی کو خوب تر بناسکتے ہیں۔ یہ سمارٹ فون اپنے Portrait mode, Flare mode, Super Night mode اور  Aura Screen Light کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین  کی کھینچی ہر تصویر تخلیقی خوبصورتی  کا شاہکار ہو۔

(جاری ہے)


مزید برآں ،  ویوو Y17s کو 5000mAh کی بڑی بیٹری سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ آپ اسے دن بھر استعمال کرسکیں ۔

گیمنگ ، ویڈیو سٹریمنگ اور سمارٹ فون پر دیگر کام کرتے ہوئے یہ بڑی بیٹر ی پورا دن پاور کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
نیز  صارفین کی  ملٹی ٹاسکنگ  کو آسان بنانے کے لیے ویوو Y17s کو 6GB + 6GB Extended RAM اور 128GB کی بڑی سٹوریج سے لیس کیا گیا ہے۔اس سمارٹ فون کی ایک اور خا ص بات اس میں موجود  Dust and Water Resistance  IP54 ہے جو کہ اسے ایک اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

علاوہ ازیں، ویوو Y17s  کا ایک اور اہم فیچر اس کا High-Brightness Display ہے جس کی بدولت آپ زیادہ روشنی والے ماحول میں بھی اس کی سکرین کو کمال شفافیت کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ نیز  یہ سمارٹ فون بہترین رنگوں اور مکمل جزیات کے ساتھ سکرین  دیکھنے کے بہترین تجربے کو یقینی بناتا ہے ۔ اس کی 700 Nits کی ریگولر ڈسپلے برائٹنس  کے ساتھ مختلف ماحول میں اس کی سکرین کی وزیبلٹی کمال رہتی ہے۔
البتہ ان لمحات میں کہ جب صارفین کو زیادہ برائٹنس درکار ہو ، اس کی پیک برائٹنس کو 840 Nitsتک بڑھایا جاسکتا ہے تاکہ سورج کی دھوپ اور تیز ترین روشنی میں بھی سکرین کو باآسانی پڑھ سکیں۔
قیمت اور دستیابی
ویوو Y17sنئے اور دلکش رنگ Diamond Orangeمیں  41,999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں  خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ ویوو Y17s کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔
نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y17s سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی فور جی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2 گیگا بائیٹ ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/y17s

تاریخ اشاعت: 2024-02-20

More Technology Articles