Xiaomi کے جاذب نظر اور پر کشش Redmi A3 نے سمارٹ فون کے اسٹینڈرڈ کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا

Xiaomi نے نئے ماڈل Redmi A3 کو متعارف کرا دیا جو شاندار کیمرا ڈیکو پر مشتمل ہے اور بھرپور کام کے ذریعے بے پناہ عمدگی کی عکاسی کرتا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2024ء) Xiaomi نے نئے ماڈل Redmi A3 کو متعارف کرا دیا جو شاندار کیمرا ڈیکو پر مشتمل ہے اور بھرپور کام کے ذریعے بے پناہ عمدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا گلاس اور لیدر ٹیکسچر بیک اور خوبصورتی  آپ کے تجربے کو نفاست کا احساس دیتی ہے۔ Redmi A3، 6.71" کے ڈسپلے کے ساتھ پر لطف اور عمیق وژوئل تجربہ دیتا ہے۔ 90Hz ریفریش ریٹ جو آپ کی تمام براؤزنگ اور بصری ضروریات کے عین مطابق ہے۔
Media Tek Helio G36 سے  لیس Redmi A3 آٹھ GB ریم بشمول 4GB توسیعی RAM کے ساتھ عمدہ کارکردگی کو یقینی بناتا ہے تاکہ آپ ایپس کوتیزی سے لوڈ اور تبدیل کر سکیں۔ 5000mAh بیٹری سارا دن چلتی ہے جو Typ-C چارجنگ پورٹ پر مشتمل ہے جو 800مرتبہ چارجنگ کے بعد 80% کی استعداد برقرار رکھتی ہے۔ مائیکر وSD کارڈ کے ساتھ Redmi A3، 1TB تک وسیع سٹوریج پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کارننگ گوریلا گلاس کے ذریعے آپ پائیداری کو محسوس کر سکتے ہیں روزمرہ کے جھمیلوں میں آپ کی سکرین کو محفوظ رکھتا ہے۔

Redmi A3 مائی سٹور، کور کارٹ، دراز اور Xiaomi سیل پر بھی دستیاب ہے۔ یہ تمام ریٹیل اسٹورز پر ملک بھر میں بھی دستیاب ہو گا۔ ٹیک سیرت، ایئر لنک کمیونی کیشنز، سمارٹ لنک ٹیکنالوجیز، کور ٹیک، فونیزو امپیکس اوربورک ہمارے ڈسٹری بیوٹرز ہیں۔Redmi A3 ایک ویریئنٹ 4 + 128 GBمیں 25,999 روپے میں دستیاب ہے۔
تاریخ اشاعت: 2024-02-23

More Technology Articles