پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کو اڑھائی ہزار درخواستیں وصول‘1893 این او سیز جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2024ء) پنجاب حکومت کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ فلیگ شپ منصوبے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز کو ریگولیٹری لائسنسز‘ سرٹیفکیٹس و دیگر  شعبوں سے متعلقہ اڑھائی ہزار سے زائد کاروباری درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ 1893 این او سیز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار‘کاروباری حضرات اور ادارے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، لاہور، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں قائم سنٹرز میں مختلف سرکاری محکموں کی خدمات ایک چھت تلے جدید انداز میں مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ معیشت اور کاروبار کو فروغ مل سکے۔

تاریخ اشاعت: 2024-02-27

More Technology Articles