دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام کی سروسز کو بندش کا سامنا

دنیا بھر کے فیس بک اور انسٹراگرام صارفین کے اکاونٹ سائن آوٹ ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2024ء) دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام کی سروسز کو بندش کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی مختلف سروسز میں تعطل آنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک بند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے فیس بک اور انسٹراگرام صارفین کے اکاونٹ سائن آوٹ ہو گئے ہیں، صارفین کو سیشن ایکسپائر ہونے کے نوٹیفیکیشن موصول ہوئے ہیں۔

صارفین کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ میسینجر اور تھریڈز تک بھی ان کی رسائی ممکن نہیں پا رہی۔ اکاونٹس سائن آوٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دوبارہ پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان ہونے کی کوششیں بھی ناکام ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے تاحال میٹا کمپنی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تاریخ اشاعت: 2024-03-05

More Technology Articles