فیس بک، انسٹاگرام کی سروسز بحال ہو گئیں

میٹا کمپنی کی مختلف ایپس ایک گھنٹہ تک پوری دنیا میں تعطل کا شکار رہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2024ء) فیس بک، انسٹاگرام کی سروسز بحال ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی مختلف سروسز میں تعطل آنے کی شکایات سامنے آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک بند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے فیس بک اور انسٹراگرام صارفین کے اکاونٹ سائن آوٹ ہو گئے، صارفین کو سیشن ایکسپائر ہونے کے نوٹیفیکیشن موصول ہوئے۔

صارفین کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ میسینجر اور تھریڈز تک بھی ان کی رسائی ممکن نہیں  ہوپا رہی تھی۔ اکاونٹس سائن آوٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دوبارہ پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان ہونے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں۔ تاہم ایک گھنٹہ تک میٹا کمپنی کی مختلف ایپس پوری دنیا میں تعطل کا شکار رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے تاحال میٹا کمپنی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
تاریخ اشاعت: 2024-03-05

More Technology Articles