ویوو نے V30 5G سمارٹ فون کےلیے بابر بابر اعظم کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان کردیا

معروف زمانہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری قائم رکھنے کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم مستقبل قریب میں متعارف کراوئے جانے والے نئے ویوو V30 5G سمارٹ فون کے برانڈ امبیسڈر ہوں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) معروف زمانہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے  بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری قائم رکھنے کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم مستقبل قریب میں متعارف کراوئے جانے والے نئے ویوو V30 5G سمارٹ فون کے برانڈ امبیسڈر ہوں گے۔

یہ شر اکت داری ویوو کے ویژن کی عکاس ہے۔ اس سے نہ صر ف برانڈ کی شہرت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس قدام سے ویوو پر صارفین کا اعتماد بھی مستحکم ہو گا۔
بابر اعظم کی ویوو کے ساتھ وابستگی V23 5G کے آغاز سے شروع ہوئی، جو جدت اور عمدگی کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بابر اعظم نے اس شراکت داری کے بار ے  میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " میں V30 5Gسمارٹ فون کے لیے ایک بار پھر ویوو کا ساتھ دینےکے لیے بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

ویوو کےسمارٹ فونز نے ہمیشہ نئی جدت کے ساتھ مجھے متاثر کیا ہے اور ہر آنے والے سمارت فون کے ساتھ ویوو انڈسٹر ی کو نئے معیارات سے ہمکنار کر رہا ہے ۔

ویوو کا ٹیکنالوجی کی حدود سے  آگے بڑھنے کا عزم اور جستجو واقعی متاثر کن ہے۔"

اس شراکت داری پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زُہیر چوہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ویوو V30 5G کی رونمائی کے لیے دنیا  کے نمبر 1 بلے باز کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے بہت فخر  اورانتہائی خوشی کی بات ہے ۔ بابر اعظم اور و یوو کا یہ  تعلق سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنے اور جدت کو اپنانے کے لیے ہمارے مضبوط عز م کا عکاس ہےاور اس سے ہمارے  صارفین کا ہم پر اعتماد اور مضبوط ہوگا ۔
اپنے اسی عزم کو آگے بڑھا تے ہوئے ہم نے  ویوو V30 5Gکو  Aura Light Portrait فیچر سے آراستہ کیا ہے جس کے ذریعے کم روشنی کے حالات میں بھی اعلیٰ ترین معیار کی پوٹریٹس حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ویوو اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے سمارٹ فونز میں یونہی جدت لاتا رہے گا ۔"

ویوو V30 5Gسے سمارٹ فون فوٹوگرافی میں نئی انقلاب آفریں تبدیلیوں کا آغاز ہوگا۔
اس میں V29 5G میں متعارف کروائے گئے Smart Color Temperature Adjustment فنکشن کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے جس کی بدولت V30 5G انسان اور ارگرد کے ماحول کے رنگوں میں امتیاز کرنے کی پہلے سے کہیں بہتر صلا حیت مہیا کرے گا۔

نیز V30 5Gکا  Distance-Sensitive Lighting  کی صلا حیت سے آراستہ  Aura Light Portrait فیچر سبجیکٹ اور کیمرے میں فاصلے کے مطابق برائٹنس کو تبدیل کرنے کی صلا حیت رکھتے ہوۓ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سبجیکٹ دور ہو یا قریب کھینچی گئی ہر تصویر ایک شاہکار ہو۔


ویوو  V30 5Gکا Aura Lightجدید ڈیزائن میں متعارف کروایا جائے گاجو لائٹ امٹنگ ایریا  کونسبتاً بڑا اور سافٹ بنائے گا  جس کی مدد سے  تصویر میں کوئی بھی تفصیل  نظر اندا ز نہیں ہوگی۔مزید برآں اس کے 50MP Wide Angle Camera کے ذریعے ایک تصویر  میں زیادہ سے زیادہ دوستوں اور فیملی ممبرز کی مسکر اہٹ کو عکس بند کیا جا سکے گا۔

بہترین ویژول تجربے اور اس سمارٹ فون کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے ویوو V30 5Gمیں 120Hz Refresh Rate والی 3D Curved Screen دی جائے گی۔
ان خصوصیات اور جدتوں کے ساتھ ویوو V30 5G میں سٹائل ، کارکردگی اور صارفین کو سمارٹ فون کے اعلیٰ تجربے کی فراہمی سمیت کسی بھی چیز پرسمجھو تہ نہیں کیا جائے گا۔

ویوو کی Vسیر یز میں آنے والا ہر نیا سمارٹ فون نفاست ، منفرد رنگوں ، مٹیریل اور فنش کے حوالے سے ایک شاہکار ہوتا ہے۔ جلد متعارف کروایا جانے والا V30 5Gبھی اس انفرادیت کا حامل ہے اور اسے Peacock Greenاور Waving Aquaجیسے دلکش رنگوں میں متعارف کروایاجاۓ گا۔


5000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ V30 5G ویوو کا سب سے پتلا سمارٹ فون ہو گا جس میں 80W FlashCharge کی سہولت بھی دی جائے گی   تاکہ صارفین اس کی کارکر دگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی پاور ڈیمانڈز کو بخوبی پورا کر سکیں۔ نیز بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے اسے Snapdragon 7 Gen 3 پرا سیسر سے آراستہ کیا جائے گا۔

ویوو  V30 5G کی رونمائی میں بس کچھ دن باقی ہیں۔ یہ نیا سمارٹ فون اپنے دلکشی ڈیزائن،طاقتور کارکردگی اور کیمر ہ کی بہترین صلاحیتوں کی بدولت گیم چینجر ثابت ہونے والا ہے۔ ویوو کی جانب سے سمارٹ فون کی دنیا میں ایک نئے انقلاب کا   تجربہ کر نے کے لیے اپنے کیلنڈر پر19مارچ 2024 کی تاریخ مار ک کر لیجیے ۔
تاریخ اشاعت: 2024-03-14

More Technology Articles