- Home
- Technology
- ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
معروف زمانہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے آج اپنا نیا اور بہترین فلیگ شپ سمارٹ فون V30 5Gپاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ V30 5G کو پہلے سے بھی بہتر Aura Light Portrait فیچر اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے
ویوو V30 5G نے لانچ ہوتے ہی اپنے جدید فیچرز کی بدولت پاکستان کے معروف ترین کونٹینٹ کری ایٹرز کی توجہ حا صل کرلی ہے۔ صف اوّل کے ٹیک یوٹیوبر اور ReviewsPKکے فاونڈر امیر داغا، انتہائی باصلاحیت فوٹو گرافر اور ویڈیوگرافر فہد حنیف اور سٹائل آئکن عشوہ صدیقی نے اکٹھے اس سمارٹ فون کے بے مثال کیمرہ فیچرز ، اس کے دلکش ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔
(جاری ہے)
ویوو V30 5G کے جدید ترین کیمرہ فیچرز کے ذریعے صارفین اپنے قیمتی لمحات کو بہترین انداز میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
گرفت میں انتہائی آرام دہ اور دکھنے میں بےٖحد دلکش 3D Curved Screen نے اس سمارٹ فون کی خوبصورتی میں مزیداضافہ کر دیا ہے۔ مزیدبراں 2800-nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو V30 5G کا 1.5K Ultra Clear Sunlight AMOLED Display اور 120Hz Refresh Rate سکرین دیکھنے کے تجربے کو پرلطف بنادیتا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V30 5G سمارٹ فون دو دلکش رنگوںPeacock Green اور Waving Aqua میں پاکستان بھر میں 139،999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 26 مارچ 2024 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو V30 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V30 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry