ویوو نے اپنا نیاسمارٹ فون Y03 پاکستان میں متعارف کروا دیا

عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج اپنی Yسیریز میں نئے سمارٹ فون ویوو Y03 کا اضافہ کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2024ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج اپنی Yسیریز میں نئے سمارٹ فون ویوو Y03 کا اضافہ کر دیا۔ ویوو اپنے نو جوان صارفین   کو وسیع پرائس رینج میں جدت اور بہترین فیچرز سے آراستہ سمارٹ فونز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور  Y03کو متعارف کروانا اسی مقصد کی تکیمل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
ویوو Y03 کوخوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ساتھ دن بھر کے تمام کام باآسانی مکمل کرنے والی 5000mAh کی بڑی بیٹری،4GB + 4GB Extended RAM ، 64GB   کی بڑی سٹوریج  اور 90Hz Eye Protection Screenسے آراستہ کیا گیا ہے۔

ویوو Y03 میں 90Hz کے ہائی ریفریش ریٹ کے ساتھ  6.56-inch Sunlight Screen دی گئی ہے جس سے سکرین دیکھنے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ اس سمارٹ فون کا  پر کشش 2.5D Curved Design نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ گرفت میں بھی آرامدہ ہے۔

(جاری ہے)


طاقتور اور تیز ترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ویوو Y03 کو MediaTek  کے پراسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔اس سمارٹ فون میں 4GB+4GB اکسٹینڈڈ ریم اور 64GB  کی بڑی سٹوریج موجو د ہے۔

ان جدید فیچرز کی بدولت صارفین اس سمارٹ فون کے ذریعے باآسانی اپنی پسندیدہ مویز کی سٹریمنگ اور میوزک سننے کے ساتھ ساتھ اپنے زندگی کے یادگار لمحات کو میموری ختم ہونے کی فکر سے آزاد ہو کر محفوظ کر سکتے ہیں۔
مزید اس ڈیوائس میں صارفین کے لئے  فوٹوگرافی اور سیلفی کھینچنے کے تجربے کو اوربھی بہتر  بنانے کے لیے 13MP HD Main Rear Camera اور 5MP HD Portrait Front Camera دیا گیا ہے۔
نیز خوبصورت پوٹریٹس بنا نے کے لئے اس سمارٹ فون میں Stylish Portrait فیچر دیا گیا۔ اس کے علاوہ Y03  میں روزمرہ کی تصویرکشی کو پرلطف بنانے کے لیے  Super Night Modeاور Time-Lapseجیسے جدید اور دلچسپ فیچرز بھی دیے گئے ہیں ۔
قیمت اور دستیابی
ویوو Y03دو خوبصورت رنگوں Gem Green اورSpace Black   میں 24,999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں  خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

ویوو Y03 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y03 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2024-03-21

More Technology Articles