ملک میں سولر پینلز کی قیمت میں غیر متوقع طور پر حیران کن کمی

7 سے 15کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کمی ریکارڈ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) ملک کے بیشتر شہروں میں غیرمتوقع طور پر سولر پینلز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں 7سے 15کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 7کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے بعد نئی قیمت 825,000روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت اب 1.125ملین روپے ہوگئی ہے۔

دو لاکھ روپے کمی کے بعد 12کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 1.4ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1.60ملین تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے مہینے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا جس میں 7کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 920,000روپے سے زیادہ تھی، 10کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.25ملین روپے تھی، 12 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.6ملین روپے تھی۔
تاریخ اشاعت: 2024-03-23

More Technology Articles