- Home
- Technology
- پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی ..
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
(جاری ہے)
کیوب سیٹس چھوٹے مصنوعی سیاروں کی ایک قسم ہے جو علمی اداروں کے ذریعہ عام طور پر ایک ہزار کلومیٹر سے کم اونچائی کے ساتھ مدار میں تجرباتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم یہ سیٹلائٹ اب ہائیر آربیٹس اور گہرے خلائی مشنوں میں بہت سی ایپلی کیشنز تلاش کر رہے ہیں۔
چاند زمین سے اوسطاً 384 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جس کے باعث چھوٹے سیٹلائٹس کے ساتھ کمیونیکیشن اور انہیں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو مدار میں چھوڑنے کا موقع چین کی قومی خلائی ایجنسی (سی این ایس اے) نے ایشیا پیسیفک سپیس کوآپریشن آرگنائزیشن (اے پی ایس سی او) کے ذریعے (اے پی ایس سی او) کے رکن ممالک کو پیش کیا تھا، مکمل جائزہ کے بعد اے پی ایس سی او کے تمام رکن ممالک میں سے پاکستان کی تجویز کو قبول کر لیا گیا۔ آئی کیوب قمر کے ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ کی قیادت آئی ایس ٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے چین کی شنگھائی جیا ٹونگ یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے کی۔ آئی کیوب قمر نے مدار سے چاند کی سطح اور زمین/چاند کی تصاویر کی امیجنگ کے لیے پے لوڈ کے طور پر دو کیمرے لیے ہوئے ہیں۔ چانگ ای- 6 راکٹ کو چاند کے مدار تک پہنچنے میں پانچ دن لگے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایس ٹی ایک وفاقی طور پر چارٹرڈ یونیورسٹی ہے جس نے نومبر 2013 میں اپنی پہلی کیوب سیٹ آئی کیوب ون کو لو ارتھ مدار میں شروع کرکے پاکستان میں کیوب سیٹس کی ترقی کا آغاز کیا۔ آئی ایس ٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور سیٹلائٹ پراجیکٹ سے وابستہ خرم خورشید کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا بڑا خلائی مشن ہے جو ایک تاریخی لمحہ ہے جو مستقبل میں دوسرے گہرے خلائی مشنوں کو شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 100 طلباء نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ سیٹلائٹ کے مختلف پہلوؤں میں اپنا حصہ ڈالا۔More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry