Telegram scores end to end encrypted voice calling

Telegram Scores End To End Encrypted Voice Calling

ٹیلی گرام نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ وائس کال کا فیچر متعارف کرادیا

سیکورٹی کے حوالے سے مشہور میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام میں وائس کالنگ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ابھی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن مغربی یورپ میں یہ منظر عام پر آ چکا ہے۔
ٹیلی گرام کی میسجنگ کی طرح وائس کال بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں، جس کے بعد ان کالز کو درمیان میں سے کوئی تیسرا شخص نہیں سن سکتا۔

(جاری ہے)

ٹیلی گرام نے ایک جدت یہ کی ہے کہ پرانے کی (key) ایکسچینج کے طریقہ کار کی بجائے 4 ایموجیز کے سیٹ کو انکرپشن کیز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

کال کی سیکورٹی کو چیک کرنے کے لیے صارفین کو اپنے پاس موجود چار ایموجی اور دوسرے صارف کی سکرین کی چار ایموجیز سےملانا پڑتا ہے۔
ٹیلی گرام نے ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس سے تمام کالز نیورل نیٹ ورکس سے گزرتی ہیں جو تمام ٹیکنیکل ڈیٹا جمع کرتا ہے۔ اس ڈیٹا کو کال کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-03

More Technology Articles