Telenor Announces Rs 300 EasyCard

Telenor Announces Rs 300 EasyCard

ٹیلی نارنے نیا ایزی کارڈ متعارف کرا دیا

زونگ اور یوفون کے سپرکارڈ اور منی سپرکارڈ (تفصیلات اس صفحے پر) کےبعد ٹیلی نار نے بھی ایزی کارڈ متعارف کرا دیاہے۔300 روپے کے اس کارڈ سے صارفین کو ملیں گے ڈھیروں آن نیٹ، آف نیٹ منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ایم بیز۔ ٹاک شاک اور ڈی جوس کے تمام صارفین اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہونگے۔

تفصیلات
• کارڈ کی قیمت: 300 روپے(بشمول ٹیکس)
• آن نیٹ مفت منٹس:500 منٹس (ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کالز کے لیے)
• آف نیٹ منٹس: 50 منٹس
• ایس ایم ایس : 500
• انٹرنیٹ: 500 ایم بی (2 جی اور 3 جی کے لیے)
• معیاد: 30 دن

سبسکرائب کرنے کا طریقہ
اس پیشکش سے دو طریقوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی قریبی ریٹیلر کو ایزی کارڈ ری چارج کرنے کا کہیں، ریٹیلر خود ہے آپ کو اس آفر میں سبسکرائب کر دے گا۔دوسرے طریقے میں ریٹیلر سےایزی کارڈ لیں اور *555*<14 digit code on card>#ڈائل کر کے سبسکرائب کر لیں۔

شرائط و ضوابط
• یہ پیشکش 30 دن کے لیے ہے۔ ہر دفعہ دوبارہ سبسکرائب کرنے سے اس کی مدت معیاد میں دوبارہ سبسکرائب کرنے کی تاریخ سے مزید 30 دن کا اضافہ ہو جائے گا۔

• اس آفر میں دوبارہ سبسکرائب کرنے سے نئے ملنے والے مفت منٹس اور ذرائع ، پہلے سے موجود ذرائع میں جمع ہو جائیں گے
• اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے والوں کی ری چارج کرنے کی مدت میں 90 دن کا اضافہ ہو جائے گا۔
• اس پیشکش کے تحت کی جانے والی فون کالز پر کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہونگے۔
• بقایا کی کیفیت جاننے کے لیے *123#ڈائل کریں۔
• اگر پوسٹ پیڈ صارفین ایزی کارڈ کو لوڈ کریں گے تو انہیں بیلنس قواعد کے مطابق ملے گا (یعنی ٹیکس اور سروس چارجز وغیرہ کاٹ کر)
• صارفین اس پیشکش کے ساتھ دوسری پیشکش سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
• اگر صارفین نے پہلے سے ایڈوانس لیا ہوا ہو ، تو کارڈ لوڈ کرنے پر ایڈوانس ایڈجسٹ ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-08

More Technology Articles