Telenor Lakhon ki call offer 2

Telenor Lakhon Ki Call Offer 2

ٹیلی نار لاکھوں کی کال 2

ٹیلی نارنے ایک بار پھر لاکھوں کی کال آفر متعارف کرائی ہے۔لاکھوں کی کال 2 آفر کے تحت ٹاک شاک صارفین روزانہ 5 لاکھ اور ہفتے میں 10 لاکھ جتنے کا موقع پا سکتے ہیں۔ٹیلی نار نے اس پیشکش کو متعارف کرانے کےلیے مہوش حیات، معمر رانا اور ہمایوں اشرف کو 70 کی دہائی کےتناظر میں بڑے خوبصورت انداز میں ایک ٹی وی اشتہار میں پیش کیا ہے۔
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے نہ تو بیلنس لوڈ کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کوڈ کے پریس کرنے کی۔

(جاری ہے)

بس زیادہ سے زیادہ کال کرنے پر جیتنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
ٹیلی نار کی یہ پیشکش یکم مارچ 2015 تک ہے۔ جیتنے والے صارف سے کمپنی اپنے نمبر 347 کے ذریعے رابطہ کرے گی۔اگر انعام نکل آئے اور کمپنی دوبارہ رابطہ نہ کرے تو اس سے اسی نمبر 347 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔صارفین دوسرے کسی نمبر سے آنے والی کال پر بالکل بھی دھیان نہ دیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پی ٹی اے سب موبائل کمپنیوں کو اس طرح کی اسکیم چلانے سے منع کر چکا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-03

More Technology Articles