Telenor officially launches 4G Wingle and Mobile Wifi device

Telenor Officially Launches 4G Wingle And Mobile Wifi Device

ٹیلی نار نے پاکستان میں 4 جی سروس، 4 جی ونگل اور موبائل وائی فائی ڈیوائس لانچ کردی

ٹیلی نار نے پاکستان میں باقاعدہ طور پر 4 سروس کے ساتھ 4 جی ڈیوائسز لانچ کر دیں ہیں۔ ان ڈیوائسز میں 4 جی ہاٹ سپاٹ ونگل اور 4 جی ہاٹ سپاٹ موبائل وائی فائی شامل ہیں۔
ٹیلی نار نے جو ڈیوائسز متعارف کرائیں ہیں اُن میں ڈیٹا سم استعمال کی جائیں گی جو صرف انٹرنیٹ پیکیجز کےلیے ہی استعمال ہو سکیں گی۔دونوں انٹرنیٹ ڈیوائسز 4 جی کنکٹیویٹی کی عدم دستیابی کی صورت میں 2جی/3جی سروس استعمال کریں گی۔


ونگل ڈیوائس صرف اس صورت میں کام کرے گی جب پلگ ان ہو۔ ایک وقت میں 10 ڈیوائسز ونگل کو استعمال کر سکیں گی۔موبائل وائی ڈیوائس میں 1500ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 16 ڈیوائسز کو ایک ساتھ 6 گھنٹوں تک نیٹ ورک فراہم کر سکتی ہے۔

قیمت اور پیکیجیز

ٹیلی نار ہاٹ سپاٹ ونگل کی قیمت 2000 روپے اور موبائل وائی فائی ڈیوائس کی قیمت 3000 روپے ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ڈیوائس درج ذیل پیکیجیز کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔

4جی منتھلی لائٹ
• 1500روپے
• 20 جی بی والیوم
• 30 دن مدت

4جی منتھلی سمارٹ
• 2200روپے
• 55جی بی والیوم
• 30دن مدت

4جی منتھلی ویلیو
• 3800روپے
• 100جی بی والیوم
• 30دن مدت

4 جی منتھلی ان لمیٹڈ
• 6000روپے
• 180 جی بی والیوم
• 30دن مدت

4جی 3منتھ بنڈل
• 4000روپے
• 75جی بی والیوم
• 90دن مدت

قیمت میں ٹیکسز بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-07

More Technology Articles