Telenor SIM Lagao offer

Telenor SIM Lagao Offer

ٹیلی نار کی نئی سم لگاؤ آفر

اس دفعہ ٹیلی نار نے جو سم لگاؤ آفر متعارف کرائی ہے یہ اُن سم کے لیے ہے جو یکم دسمبر 2014 سے استعمال میں نہیں۔ایسی سم کو دوبارہ لگانے پر ٹاک شاک صارفین کو 3000 آن نیٹ فری منٹس، 3000 ایس ایم ایس اور 2 جی یا 3جی پر 3000 ایم بی فری انٹرنیٹ دیا جا رہاہے۔یہ مفت منٹس، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ 15 دن تک کے کے لیے قابل استعمال ہونگے۔
اسی سم لگاؤ آفر میں ،صارفین کو 8 روپے کے استعمال پر ، 100 آن نیٹ منٹس بھی دئیے جائیں گے جو اسی رات 12بجے تک قابل استعمال ہونگے۔



طریقہ
اگر کسی ٹیلی نار صارف کی سم یکم دسمبر 2014 سے بند ہے تو وہ 2222 ڈائل کر کے یا FREEلکھ کر 2222 پر بھیجنے سے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ایکٹیویشن کے دن ہی صارفین کو مفت منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ مل جائے گا۔

(جاری ہے)

2222 پر ایس ایم ایس کرنے یا کال کرنے کے چارجز 20 پیسے علاوہ ٹیکس ہیں۔
فری منٹس کا سٹیٹس معلوم کرنے کے لیے اپنے موبائل سے *222# ملائیں
بقایا ایس ایم ایس کا سٹیٹس معلوم کرنے کے لیے اپنے موبائل سے *111# ملائیں
بقایا انٹرنیٹ کا سٹیٹس معلوم کرنے کے لیے اپنے موبائل سے *999# ملائیں
بیلنس معلوم کرنے کے چارجز 20 پیسے علاوہ ٹیکس ہیں۔


ایسے صارفین جو ٹیلی نار کی اس آفر میں شمولیت کے معیار پر تو پورا اترتے ہوں مگر اپنی سم گنوا بیٹھےہوں وہ کسی بھی ٹیلی نار فرنچائز سے ایک دفعہ اپنی سم بالکل مفت نکلوا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-11

More Technology Articles