Telenor targets rival companies in new Super Load advertisement

Telenor Targets Rival Companies In New Super Load Advertisement

ٹیلی نار کی جانب سے ٹاک شاک سپر لوڈ آفر۔۔ دلچسپ ویڈیو اشتہار بازی مار گیا!!

موبائل فون کمپنیوں کے درمیان مقابلے بازی کا رحجان روز بروزبڑھتا جا رہا ہے۔ کوئی بھی موبائل کمپنی دوسری کمپنی پر تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ اس بات کا واضح ثبوت موبائل فون کمپنیوں کے اشتہارات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل فون کمپنیوں کے اشتہارات میں مخصوص افراد ہی نظر آتے ہیں۔ اب تو ہمارے قارئین کو بھی یاد ہوگیا ہو گا کہ کونساایکٹر ، کونسا کھلاڑی یا کونسا فلم سٹار کس موبائل فون کمپنی کےلیے کام کرتا ہے۔


ٹیلی نار نے اپنے سپر لوڈ کے نئے اشتہار میں ان مخصوص اداکاروں اور دوسری موبائل کمپنیوں کا کھل کر مذاق اڑایا ہے۔ٹیلی نار کے اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان موبی لنک کا علی ظفر بن کر ظاہر ہوتا جو اپنے دوست کو کال کرنا چاہتا ہے مگر دوست کے پاس موبی لنک کی بجائے دوسری کمپنی کا کنکشن ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے موبی لنک بھی اپنے دو اشتہارات،15 روپے میں 3 تھری جی اور کال ڈراپ، میں ٹیلی نار کو براہ راست نشانہ بنا چکا ہے۔

اشتہار میں ٹیلی نار نے دوسرے موبائل فون آپریٹرز کو بھی نہیں بخشا۔احسن خان کا چینی روپ زونگ پر طنز ہے۔اس کے بعد احسن خان یوفون کے فیصل قریشی کے روپ میں آ کر یوفون پر طنز کرتا ہے۔سب سے آخر میں احسن خان کرکٹر (شاہد آفریدی) بن کر وارد کا مذاق اڑاتا ہے۔اشتہار کا مرکزی خیال یہ ہے کہ تمام موبائل فون آپریٹر جو مفت منٹس فراہم کرتے ہیں وہ صرف اپنے نیٹ ورک کے لیے ہی قابل استعمال ہوتےہیں۔
اگر کسی کا دوست دوسرے نیٹ ورک پر ہے تو اسی نیٹ ورک کی سم لگانی پڑتی ہے۔


ٹیلی نار کی سپر لوڈآفر
ٹیلی نار کی آفر ،جس کے لیے مذکورہ اشتہار بنایا گیا ہے ،یہ ہے کہ اب ٹیلی نار کے صارفین کم از کم 100 روپے کا ری چارج کرا کر 50 مفت منٹس ٹیلی نار اور دوسرے تمام نیٹ ورکس کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پیشکش سے ایک دن میں ایک سے زیادہ دفعہ بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

ایکٹیویشن کا طریقہ
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے بیلنس ری لوڈ کرنے سے پہلے اپنے موبائل سے *5*100# ڈائل کریں۔

فری منٹس کا استعمال
اس آفر کے تحت حاصل کیے گئے 50 فری منٹ بیلنس چارج کرنے سے لیکر اسی رات بارہ بجے تک کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع
ٹیلی نار کی اس آفر سے فائدہ اٹھانے والوں کو آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015 دیکھنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ جتنا زیادہ ری چارج دیکھنے کے اتنے زیادہ مواقع

تاریخ اشاعت: 2015-01-14

More Technology Articles