Thanks to Siri hackers could have drained your Venmo account

Thanks To Siri Hackers Could Have Drained Your Venmo Account

ہیکر Siri کی بدولت منٹوں میں Venmoاکاؤنٹ صاف کر سکتے ہیں

ونمو(Wenmo) پے پال کی ملکیتی سروس ہے، جو رقم کی ترسیل کےکام آتی ہے۔ حالیہ دنوں میں رقم کی ترسیل کے لیے ونمو کافی مشہور ہو رہی ہے۔ اس سروس سے چند کلک سے دوستوں کو رقم بھیجی جا سکتی ہے یا اپنے بل ادا کیےجا سکتے ہیں۔رقم بھیجنے کے علاوہ آپ اس سروس سے رقم منگوا بھی سکتے ہیں۔تاہم آئی فون کی ورچوئل اسسٹنٹ سری کی بدولت  کوئی بھی شخص کسی کے لاکڈ آئی فون سے اس کا ونمو اکاؤنٹ منٹوں میں صاف کر سکتا ہے۔


یہ خرابی مارٹن ویگو ، جو ایک سیکورٹی انجینئر ہے ، نے دریافت کی۔ یہ خرابی آئی او ایس کا فیچر، جس کے تحت صارفین لاکڈ  فون سے ایس ایم ایس بھیج اور وصول کر سکتے ہیں، کو استعمال کرتی ہے۔
کسی کے ونمو اکاؤنٹ  سے رقم نکلوانے کے لیے ہیکر سری کو  بول کر 86753پرSTART کا پیغام بھیجنے کا  کہہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے ونمو  کی ایس ایم ایس سروس فعال ہو جاتی ہے۔

اس سروس سے ونمو سے ایک بار میں زیادہ سے زیادہ  299.99 ڈالر   اور ہفتے میں 2999.99 ڈالر  نکلوائے جا سکتے ہیں۔
ونمو کو پرایس ایم ایس بھیجنے کے بعدونمو تصدیق کے لیے جوابی ایس ایم ایس بھیجتا ہے۔ اس تصدیق ایس ایم ایس کو بھی سری کے ذریعے پڑھ کر اس سے کوڈ نوٹ کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد سری سے ہی شاٹ کوڈ کو واپس بھیجا جاتا ہے۔
ونمو  کا کہنا ہے کہ ویگو کے ونمو کو بتانے کے18دن بعد اس خرابی کو دور کر دیا ہے۔ ونمو نے رپلائی ٹو پے فیچر کو ختم کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-02

More Technology Articles