The all new HTC One leaks out

The All New HTC One Leaks Out

ایچ ٹی سی کے نئے ایچ ٹی سی ون کی تصاویر سامنے آگئیں!

مشہور تائیوانی برانڈ ایچ ٹی سی کے نئے موبائل فون جسکا آجکل بہت چرچا ہے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ایوی لیکس کی جانب سے جاری کردہ ایچ ٹی سی ایم 8 کی تصاویر میں یہ خوبصورت فون ایلومینیم کی باڈ میں نظر آرہا ہے، جیسا کہ اسکا پرانا ماڈل بھی ایلومینیم باڈی میں تھا، اس سے بھی اسی طرح کی یونی باڈی کی اُمید تھی۔

(جاری ہے)


ایچ ٹی سی جس کا کوڈ نام ایم 8 ہے 5انچ 1080 پی سکرین اور 800 سنیپ ڈراگن چپ سیٹ کے ساتھ سامنے آئے گا۔ایم 8 کی اب تک سامنے آنے والی دلچسپ بات اس کی الٹرا پکسل ٹیکنالوجی ہے جس میں پچھلے حصے میں دو کیمرے اور ڈیول ایل ای ڈی ٹرو ٹون فلیش ہے۔
اس فون کو مارچ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-01

More Technology Articles