The EFF claims that Google spies on school kids

The EFF Claims That Google Spies On School Kids

گوگل پر بچوں کے ڈیٹا کی چوری کا الزام

الیکٹرونکس فرینٹیئر فاؤنڈیشن نے گوگل کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گوگل سکول کے بچوں کی ذاتی معلومات چرا رہا ہے۔گوگل پر الزام ہے کہ گوگل سکولوں میں استعمال ہونے والی کروم بکس اور ایپ فار ایجوکشن کے صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔
اگر یہ الزام درست ثابت ہو جاتا ہے تو گوگل سٹوڈنٹ پرائیویسی ایگری منٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پائے گا۔


ای ایف ایف کا گوگل پر الزام گوگل کے کروم براؤزر کے سنک(Sync) فیچر کی وجہ سے ہے۔کروم میں یہ فیچر پہلے سے ہی فعال ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے گوگل کو پتہ چلتا رہتا ہے کہ اس براؤزر پر کون کون سی ویب سائٹس دیکھی گئی، یوٹیوب پر کونسی ویڈیوز چلائی گئی، حتی کہ براؤزر میں محفوظ کیے گئے پاسورڈ بھی سرور پر محفوظ ہوتےہیں۔

(جاری ہے)

گوگل کو یہ تک معلوم ہوتا ہے کہ طلباء نے اپنے سالانہ امتحانات کے دوران کس طرح کی ویڈیوز دیکھی یا ویب سائٹس وزٹ کی۔


گوگل نے ای ایف ایف کو بتایا کہ اس نے سکولوں کی کروم بکس سے کروم سنک ڈیٹا کا فیچر غیر فعال کر دیا ہے لیکن غیر تجارتی ادارے ای ایف ایف کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے اتنا ہی کافی نہیں ہے۔ای ایف ایف ، ایف ٹی سی پر زور دے رہا ہے کہ وہ گوگل کو سرچ کیے گئے الفاظ اور دوسری معلومات جمع کرنے سے بھی روکے۔اگر ای ایف ایف کی درخواست منظور ہوگئی تو ٹیک کمپنیز اور سکول بورذز کے درمیان نئی لڑائی کا آغاز ہوجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-03

More Technology Articles