THE FBI IS DEVELOPING SOFTWARE TO TRACK AND SORT PEOPLE BY THEIR TATTOOS

THE FBI IS DEVELOPING SOFTWARE TO TRACK AND SORT PEOPLE BY THEIR TATTOOS

‫جن لوگوں نے بنوا رکھے ہیں ٹیٹوز ۔اب ایف بی آئی کے ہتھے چڑھنے کے لئے ہوجائیں تیار

الیکٹرونکس فرنٹیئر فاؤنڈیشن (ای ایف ایف) کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایف بی آئی حکومتی محققین کے ساتھ مل کر ٹیٹو کی شناخت کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹیٹوز کی بنیاد پر لوگوں کو اُن کے گینگ، ثقافت، مذہبی عقائد اور سیاسی نظریات کے مطابق شناخت کر سکے گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد ٹیٹوز میں چھپے پیغامات، مطلب اور عزائم کو دیکھنا بھی ہے۔


نیشنل انسٹی ٹیو فار سینڈرڈ ز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے 2014 میں ٹیٹوز پر تحقیق کا کام شروع کیا تھا۔ اس تحقیق کا آغاز جیلوں میں قید قیدیوں کے ٹیٹوز کے ڈیٹا بیس سے کیا گیا تھا۔اس تحقیق سے ایک جیسے ٹیٹو رکھنے والے مجرموں کے مابین تعلق کر بھی پتہ چلایا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-03

More Technology Articles