The first 8K satellite TV broadcasts are live in Japan

The First 8K Satellite TV Broadcasts Are Live In Japan

جاپان میں پہلے 8K سیٹلائٹ ٹی وی کی ٹسٹ لائیو براڈ کاسٹ

ریو 2016 ابھی تک شروع نہیں ہوا مگر جاپانی براڈ کاسٹر این ایچ کے نے ٹوکیو2020 کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ابھی تک باقی دنیا الٹرا ایچ ڈی 4K کی اپنا رہی ہے مگر این ایچ کے نے اس جدید ترین ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس کے سپر ہائی ورژن کے ٹسٹ کر رہا ہے۔این ایچ کے(NHK) سٹیلائٹ سے 4Kاور 8K ویڈیو براڈ کاسٹ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


بدقسمتی سے اس سپر ہائی ریزولوشن اور 22.2 چینل ساؤنڈ کو گھر پر دیکھنا ممکن نہیں، حتی کہ 1لاکھ 30ہزار ڈالر مالیت کے 8K ٹی وی سے بھی نہیں۔

تاہم دلچسپی رکھنے والے جاپانی ٹوکیو اور اوساکا کے بہت سے عوامی مقامات پر اسے چیک کر سکتے ہیں۔ این ایچ کے ریو اولمپکس کے موقع پر اپنی ٹیکنالوجی کو ٹسٹ کر رہا ہے۔ این ایچ کے 2018 میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے گا اور پھر 2020 کے جاپان میں ہونے والے اولمپکس اسے عوام کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-02

More Technology Articles