The French Army is hiring science fiction writers to imagine future threats

The French Army Is Hiring Science Fiction Writers To Imagine Future Threats

خطرات کو تصور میں لانے کے لیے فرانسیسی فوج نے سائنس فکشن مصنفوں کی خدمات حاصل کر لیں

فرانسیسی فوج جاننا چاہتی ہے کہ مستقبل میں انہیں کس طرح کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بات کا پتا چلانے کےلیے فرانسیسی فوج نے سائنس فکشن مصنفوں کے ایک گروپ کی خدمات  حاصل کی ہیں۔ یہ گروپ  اپنے تصور سے مستقبل کے خطرات کا پتا چلانے کی کوشش کرے گا۔برطانوی ٹیلی گراف کے مطابق فرانس کی ڈیفنس انوویشن  ایجنسی (Defence Innovation Agency) چار سے پانچ مصنفوں کی خدمات حاصل کر کے ایک ”ریڈ ٹیم“ (Red Team) نشکیل دے گی۔
یہ ٹیم اپنے تصور کو بروئے کار لاتے ہوئے  مستقبل کے خطرات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔
فرانس نے ستمبر 2018 میں ڈیفنس انوویشن ایجنسی کو تشکیل دیا تھا۔ اس کا مقصد وہ موجودہ آلات  اور ٹیکنالوجی تلاش کرنا تھا، جن کا استعمال فرانسیسی فوج کو آنا چاہیے۔ اس کے پیچھے یہ خیال کار فرما تھا کہ فرانسیسی فوج تیزی سے نئی ٹیکنالوجی  اختیار کرے کیونکہ روایتی طریقوں میں نئی ٹیکنالوجی کے فوج کا حصہ بننے میں کئی سال بھی لگ سکتے تھے۔

(جاری ہے)


سائنس فکشن اور مصنفوں کوخطرات جاننے کے لیے  استعمال کرنا  کئی ممالک میں عام ہے۔ انہیں سٹریٹیجک  فورسائٹ کہا جاتا ہے۔2005ء میں  کینیڈین فوج نے بھی سائنس فکشن مصنف کارل سچروئیڈر کی خدمات حاصل کر کے ان سے ایک ناول ”کرائسسز اِن زیفرا“ لکھوایا تھا۔امریکا میں صدر ریگن کے دور سے ہی  سائنس فکشن  مصنفوں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔تاہم فرانس نے حال  ہی میں اپنی فوج کو  جدید ترین بنانے کے لیے مصنفوں کی خدمات حاصل کرنا شروع کی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-27

More Technology Articles