The future of uTorrent is browser based

The Future Of UTorrent Is Browser Based

یوٹورنٹ کو جلد ہی براؤزر میں استعمال کیا جا سکے گا

150 ملین صارفین کے ساتھ یوٹورنٹ سب سے زیادہ مقبول ٹورنٹ کلائنٹ ہے۔ اس کے زیادہ تر بہترین فیچر 5 سال پہلے ورژن 3.0 کی ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے متعارف کرائے گئے تھے۔
یوٹورنٹ کے بانی براہم کوہن نے وعدہ کیا ہے کہ یوٹورنٹ میں جلد ہی مزید کئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ براہم اور اس کے کزنز باب ڈیلامر اور جرمی جونسن ، جو بٹ ٹورنٹ کے شریک سی ای او ہیں، نے مل کر Maelstrom پراجیکٹ شروع کیا تھا۔

اس پراجیکٹ کا مقصد براؤزر میں ٹورنٹ متعارف کرانا تھا۔ براہم کے مطابق اب یہ پراجیکٹ بظاہر ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

براہم کا اب بھی کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ٹورنٹ کو براؤزر میں متعارف کرائیں گے مگر اب یہ براؤزر وہ ہو گا جو صارفین پہلے سے استعمال کر رہے ہیں۔ براہم کے مطابق Maelstrom بے شک ختم ہو گیا ہے مگر اس کے بہت سے فیچرز جیسے لائیو سٹریمنگ کو جلد ہی یوٹورنٹ میں بھی شامل کر دیا جائے گا۔
براؤزر میں شفٹ ہونے کے بعد یوٹورنٹ کا استعمال زیادہ آسان ہو جائے گا، اس کے بعد وہ صارفین بھی اسے استعمال کر سکیں جو یوٹورنٹ کے موجودہ کلائٹ کو مشکل سمجھتے ہوئے اسے استعمال نہیں کرتے۔ براؤزرمیں زیادہ اشتہارات دکھائے جانے کی بدولت یہ اقدام یوٹورنٹ کے لیے بھی فائدہ مند رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-22

More Technology Articles