The Kilogram is finally being completely redefined

130 سال بعد کلوگرام کا فیصلہ ہوہی گیا۔ نیا کلو گرام 2019 سے استعمال ہو سکتا ہے
آج سے پہلے اور آج بھی جو کلو گرام استعمال ہوتا ہے وہ اصل میں ’گرانڈ کے‘ (Le Grand K) یا چار سینٹی میٹر کے سلِنڈر یا بیلن کی نقل ہے ۔ یہ سیلنڈر 90 فی صد پلاٹینم اور 10 فی صد اِرِڈیم کا بنا ہوا ہے۔ یہ لندن میں بنایا گیا تھا اور پیرس کے مضافات سوریس میں قائم انٹرنیشنل بیورو آف ویٹس اینڈ میژرس میں 1889 سے محفوظ ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اجسام میں ایٹم کم ہو سکتے ہیں یا وہ ہوا سے مالیکیول جذب کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے گذشتہ ایک صدی کے دوران ان میں مائکروگرام (ایک گرام کے دس لاکھویں حصے) تک کی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔
(جاری ہے)
اب 60 ممالک کےنمائندوں نے کلوگرام کی نئی تعریف پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ کلو کے نئے نظام منظوری پیرس کے مغرب میں واقع شہر ورسیلیس میں منعقدہ ’جنرل کانفرنس آن ویٹس اینڈ میژرس‘ یا اوزان اور پیمائش کے عمومی اجلاس میں دی گئی۔
نئی تعریف میں کلوگرام کے لیے قدرتی مظہر کو استعمال کیا گیا ہے، اس لیے اس میں تبدیلی کا بھی کوئی امکان نہیں۔ اب کلوگرام کو پلانک کونسٹنٹ (h) سے ظاہر کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 6.626 070 15 × 10–34 kg m2 s–1 ہے۔
آئندہ کلو کی پیمائش کے لیے ایک آلہ استعمال کیا جائے گا جسے کِبل یا واٹ بیلنس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ میکانیکی اور برقی مقناطیسی توانائی کو بروئے کار لاکر حساب کرے گا۔چونکہ کلو کے اس باٹ کا کوئی طبعی وجود نہیں ہوگا اس لیے اس میں کسی رد و بدل کا کوئی امکان بھی نہیں ہوگا۔اس کی مدد سے سائنسدان دنیا بھر میں کہیں بھی کلو کے باٹ کی صحیح جانچ کر سکیں گے۔ انھیں فرانس میں محفوظ بٹوں کی ضرورت پیش ہی نہیں آئے گی۔برطانیہ میں اوزان کی نگرانی کے ادارے، نیشنل فزیکل لیبارٹری میں شبعۂ تحقیق کے سربراہ ٹیوڈور جیسن کا کہنا ہے کہ ’ایس آئی کی ازسرِ نو تعریف سائنسی پیمائش میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔‘ان کے بقول ایس آئی کی منظوری اور اس پر عملدرآمد سے حد درجہ صحیح پیمائش ہو سکے گی جو سائنس کو زیادہ مستحکم بنیاد فراہم ہو جائے گی۔
کلوگرام کے علاوہ ایمپیئر، کیلون اور مول کی تعریفیں بھی تبدیل ہوئی ہیں۔ایمپیئر کی تعریف اب ایلیمنٹری الیکٹریل چارج (e) اور کیلون کی Boltzmannکونسٹنٹ (k) سے بیان کیا گیا ہے۔
More Technology Articles

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support

ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe

انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop

گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit

ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts

او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G

فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras

گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide

ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official

سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet

ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry