The latest Twitter prank is locking users out of their accounts

The Latest Twitter Prank Is Locking Users Out Of Their Accounts

ہوشیار، ٹوئٹر پر ہونے والی اس شرارت سے آپ اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں

ٹوئٹر صارفین متوجہ ہوں۔ @TwitterSupport نے صارفین کو خبردار کیا ہےکہ کسی کی شرارت کا نشانہ بن کر ٹوئٹر پر اپنا سال پیدائش تبدیل نہ کریں۔ ایسا کرنے کی صورت میں آپ اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔
اس شرارت میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنی تاریخ پیدائش 2007ء کے کسی دن کی رکھتے ہیں تو ٹوئٹر ایپ میں ایک چھپی ہوئی زبردست کلرسکیم آپ کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جو صارفین اپنی تاریخ پیدائش میں سال پیدائش 2007ء کرتے ہیں، وہ حقیقت میں تسلیم کرتے ہیں کہ اُن کی عمر 13 سال سے کم ہے۔ ٹوئٹر چونکہ 13 سال سے کم عمر بچوں کو ایپ استعمال کرنے نہیں دیتا، اس لیے سال پیدائش تبدیل ہوتے ہی آپ کا اکاؤنٹ بند ہوجاتا ہے۔
اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کےلیے آپ کو ثبوت کے ساتھ اپنی اصل عمر بتانی پڑتی ہے۔ سال پیدائش تبدیل کرنے سے اکاؤنٹ بند ہونے پر آپ کو اپنے حکومتی شناختی کارڈ کی کاپی ٹوئٹر سپورٹ کو بھیجنا پڑتی ہے۔ ٹوئٹر سپورٹ مطمئن ہونے کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرتے ہیں، اس پراسس میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-27

More Technology Articles