the new iPhone 7 wont have a headphone port

The New IPhone 7 Wont Have A Headphone Port

آئی فون 7 میں ہیڈفون پورٹ نہیں ہوگی

ایپل کی طرف سے آئی فون کو مزید پتلا اور پتلا بنانے کے لیے ہیڈ فون ساکٹ کی قربانی دی جا سکتی ہے۔چینی ویب سائٹ نے ایپل کی سپلائی چین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس میں ہیڈ فون ساکٹ بالکل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)


کہا جا رہا ہے کہ ہیڈفونزکو لائٹنگ کنکٹر یا وائرلیس بلوٹوتھ سے کنکٹ کیا جائے گا۔ امید یہی ہے کہ نئے آئی فون کو وائرلیس ہیڈ فون کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔یعنی اب نارمل ہیڈ فون آئی فون 7 پر کام نہیں کر سکیں گے۔اگر یہ سچ ہوا تو آئی فون کے لاکھوں صارفین کو اپنے ہیڈفون بھی اپ گریڈ کرنے پڑیں یاپھر انہیں ایڈاپٹر استعمال کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-09

More Technology Articles