The Pentagon's plan to outsource lethal cyber weapons

The Pentagon's Plan To Outsource Lethal Cyber Weapons

پینٹا گون نے مہلک سائبر ہتھیار بنانے کا کام غیر حکومتی ادارے کو دینے کافیصلہ کر لیا

پینٹا گون نے نئے لارڈ آف سائبر سپیس کی تلاش شروع کر دی ہے۔پینٹا گون نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مہلک سائبر ہتھیاروں کی تیاری کا کام غیر حکومتی اداروں یا عام پیشہ ور افراد سے لے گا۔ پینٹا گون نے اس سلسلے میں لوگوں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کر دی ہیں۔کامیاب افراد یا اداروں کو مہلک سائبر ہتھیار بنانے، چلانے اوران کا انتظام کرنے کا کام دیا جائے گا۔


پینٹا گون ورک آرڈرز ، جن میں کاؤنٹر ہیکنگ، مہلک سائبر حملوں کی تیاری اور حملے کرنے کا کام شامل ہیں، پر تقریباً آدھا ارب ڈالر خرچ کرے گا۔

(جاری ہے)

پینٹا گون کے مہلک سائبر حملے حقیقی زندگی میں تباہی لانے کے علاوہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔
پینٹا گون جون 2016 میں سائبر کمانڈ یا سائبر کام کے تحت کام شروع کرے گا۔ 460 ملین ڈالر کے اس منصوبے کے تحت پینٹا گون اپنا آئی ٹی کا دفاع،منصوبہ بندی، ڈویلپنگ، ایگزی کیوشن، منیجمنٹ، این ایس اے اور امریکی فوج کے دوسرے اداروں کے ساتھ اینٹی گریشن کا کام کسی ایک کمپنی کو دے گا۔
پینٹاگون نے اپنے اس منصوبے کی بڑے پیمانے پر تشہیر نہیں کی تاہم یہ منصوبہ پچھلے منصوبوں کی طرح خفیہ بھی نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-15

More Technology Articles