The refurbished Samsung Galaxy Note FE to be launched on July 7

The Refurbished Samsung Galaxy Note FE To Be Launched On July 7

ریفربشڈ سام سنگ گلیکسی نوٹ ایف ای 7 جولائی کو لانچ کیا جائے گا

سام سنگ نوٹ 7 کے ریفربشڈ ورژن کو اگلے ماہ کے شروع میں لانچ کیا جائے گا۔کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ایف ای (Galaxy Note FE) کو 30 جون کے بجائے ایک ہفتے بعد لانچ کیا جائے گا۔ یہ فیبلٹ اب 7 جولائی کو فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔
جنوبی کوریا میں اس ڈیوائس کی قیمت 620 ڈالر ہے۔ فون کے لانچ میں تاخیر کی ایک وجہ فروخت کے لیے پیش کیےجانے والے فونز کی تعداد میں اضافہ بھی ہے۔

پہلے سام سنگ نے ڈیڑھ لاکھ ڈیوائسز پیش کرنے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

اب سام سنگ ساڑھے چار لاکھ ڈیوائسز فروخت کےلیے پیش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کو مزید پرکشش بنانے کےلیے سام سنگ نے اس میں بکسبی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس میں بکسبی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیبلٹ کو کئی طریقوں سے بہتر بنا رہے ہیں، تاکہ یہ صارفین کی توقع پر پورا اترے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ ایف سی کو باضابطہ طور پر امریکا میں متعارف نہیں کرایا جائے گا۔ جنوبی کوریا کے بعد اسے دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-12

More Technology Articles