The tiny spy drone

The Tiny Spy Drone

با آسانی پرس میں سما جانے والا پاکٹ ڈرون

امریکی ماہرین نے پاکٹ سائز کا حامل ایسا ڈرون متعارف کر وایا ہے جو بمباری نہیں بلکہ ویڈیو بناتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ڈرون کو خصوصی طور پر منا ظر کشی کیلئے تیار کیا ہے جس کی بدولت شادی ہو یا کوئی اور تقریب کیمرہ مین کے بجائے اپنے اسمارٹ فون سے کنٹرول کر کے ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

اس تین پروں کے حامل ڈرون میں کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو ہو امیں مناظر کی مناسبت سے اڑان بھر تا اور ایک ماہر پیشہ ور کیمرہ مین کی طرح ویڈیو بناتاہے۔

پاکٹ ڈرون

اس ڈرون کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ہی کسی بھی فرد، گاڑی یا اور سواری کا پیچھا کر سکتا ہے، اور فضا سے خاموشی سے ویڈیو بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے جاسوسی کیلئے با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈرون اپنے مالک کے فون پر براہ راست ویڈیو نشر کرتا ہے، اور اسکو با آسانی موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اسکی قیمت 450ڈالر ہے، اور یہ امریکہ میں دستیاب ہے.اسکو بنانے والی کمپنی AirDroids اسکو دنیا بھر میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-18

More Technology Articles