The US wants to check visa applicants social media posts

The US Wants To Check Visa Applicants Social Media Posts

امریکی حکومت ویزہ درخواست گزار کی شوشل میڈیا پوسٹس بھی چیک کرےگا

شوش میڈیا پر متحرک صارفین کے لیے امریکا میں داخلہ اب اور بھی مشکل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے بھی امریکا کے ویزے کے حصول کے لیے بے شمار مراحل سے گذرنا پڑتا ہے لیکن اب امریکی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ویزے کی درخواست دینے والے تمام درخواست گذاروں کی شوشل میڈیا پوسٹوں کو بھی لازمی چیک کرے گا۔
وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی ویزہ کی درخواستوں کے عمل پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


ہوم لینڈ سیکورٹی اس سے پہلے بھی ملک میں داخلے کے خواہشمند افراد کی فیس بک پوسٹ چیک کرتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی تاشفین ملک کی کئی شوشل میڈیا پوسٹ چیک ہونے سے رہ گئیں، جو اس کے جہادی ذہن کی عکاسی کرتی تھیں، حالانکہ تاشفین ملک کے 3 بیک گراؤنڈ چیک ہوئے تھے۔
ابھی تک اس پروگرام کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے پوسٹوں کے خطرناک ہونے کے معیار کے بارے میں کسی قسم کی وضاحت نہیں کی۔نہ ہی اس بات کی وضاحت کی گئی ہےکہ محکمہ کتنے وقت میں ”شوشل میڈیا کلیئرنس“ جاری کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-15

More Technology Articles