There are now 300k apps on the Windows Store

There Are Now 300k Apps On The Windows Store

ونڈوز سٹور میں ایپس کی تعدادتین لاکھ سے زائد ہو گئی!

مائیکروسافٹ ایک سنگِ میل بنانے والا ہے ، ونڈوز فون کے ایپ سٹور میں ایپس کی تعداد تین سو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔لیکن ایپس کی اس دوڑ میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ مائیکروسافٹ سے ابھی بھی بہت آگے ہیں۔اور اگر مائیکروسافٹ ایپل کے برابر آنا چاہتا ہے تو اسے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایپل کے ایپ سٹور میں ایپس کی تعداد 1.2 ملین سے بھی زیادہ ہے۔
مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ’ ا ٓج مائیکروسافٹ کے ایپ سٹور میں تین سو ہزار سے بھی زیادہ کے ایپس ہیں اور اس میں مزید اضافہ جاری ہے‘۔مائیکروسافٹ کے جانب سے ایسی ایپس کی تعداد میں بھی اضافے کی امید ہے جو ایک ہی وقت میں ڈیسک ٹاپ اور موبائل آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کی جاسکتیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-11

More Technology Articles