There are now more than 2 billion active Android devices in the world

There Are Now More Than 2 Billion Active Android Devices In The World

دنیا بھر میں اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی تعداد 2 ارب سے بڑھ گئی

گوگل آئی / او کے آغاز پر گوگل  کے سی ای او سندر پچائی نے بتایا کہ  دنیا بھر میں  ماہانہ فعال اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی تعداد 2 ارب ہو گئی ہے۔ یہ تعداد امریکا کی آبادی سے کئی گنا زیادہ  جبکہ دنیا کی کل آبادی کا تقریباً چوتھائی ہے۔
گوگل کی 7 سروسز ایسی ہیں، جن کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں یوٹیوب، کروم، گوگل میپس، جی میل، سرچ اور گوگل پلے شامل ہیں۔
2016 میں پلے سٹور کے صارفین نے پلے سٹور سے 82 ارب ایپلی کیشن انسٹال کی تھیں۔ جبکہ یوٹیوب کے صارفین اب یوٹیوب پر  ہرروز ایک ارب گھنٹوں سے زیادہ کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-17

More Technology Articles