This battery case will give your LG V20 more than 5 days life

This Battery Case Will Give Your LG V20 More Than 5 Days Life

ایل جی وی 20 کا کیس فون کو پانچ دن تک چلا سکتا ہے

ایل جی وی 20 کی بیٹری 3200 ایم اے ایچ کی ہوگی، جو عام فون جتنا ہی چلے گی۔ اگر صارفین چاہیں تو اسے بہت زیادہ حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک آپشن زیرولیمن (ZeroLemon) ہے۔
کمپنی نے ایمزون پر10ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ 60 ڈالر کا ایک کیس جاری کیا ہے۔یہ کیس اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں بہت آسانی کے ساتھ ایل جی وی 20 کو فٹ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی بیک پر فنگر پرنٹ سنسر / پاور بٹن اور ڈوئل کیمرہ کے لیے جگہ بھی چھوڑی ہوئی ہے۔
دیکھنے میں یہ کیس بہت بھاری لگتا ہے مگر اس کا وزن صرف 230 گرام ہے۔ جب اس میں ایل جی وی 20 کو اوریجنل بیٹری اور بیک پینل کے بغیر لگایا جاتا ہے تو اس کا وزن 330 گرام ہوتا ہے۔
اگر آپ 330 گرام کی ڈیوائس کو اٹھانا پسند کریں تو آپ کو پانچ دن تک موبائل چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-21

More Technology Articles