This battery free cellphone sucks power out of thin air

This Battery Free Cellphone Sucks Power Out Of Thin Air

ماہرین نے ہوا سے پاور لینے والا بغیر بیٹری کا فون بنا لیا

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محققین نے دنیا کا پہلا بغیر بیٹری کا فون تیار کر لیا ہے ۔ یہ فون بیٹری کی بجائے ماحول میں موجود ریڈیو ویو سے چارج ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے شریک مصنف شیام گولاکوٹا، یونیورسٹی آف واشنگٹن میں پاؤل جی ایلن سکول آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، نے یونیورسٹی آف واشنگٹن بلاگ کو بتایا کہ انہوں نے پہلی بار ایسا فنکشنل فون فون بنایا ہے جو تقریباً زیرو پاور استعمال کرتا ہے۔

موبائل فونزمیں اینا لاگ آڈیو سگنلز کو ڈیجیٹل ڈیٹا میں کنورٹ کرنے کا عمل ہی سب سے زیادہ پاور استعمال کرتا ہے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق اس عمل سے چھٹکارا پانے کے لیے ماہرین نے ایک ایسا طریقہ بنایا ہے جس میں فون کے مائیکروفون اور سپیکر کی وائبریشن کو ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ سگنلز کی ان کوڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے اس طریقے میں ایک ہی وقت میں آڈیو بھیجی اور وصول نہیں کی جا سکتی۔ یعنی فون کال کے دوران کالر کو بات کرتے یا بات سنتے ہوئے ایک بٹن دبائے رکھنا پڑتا ہے۔ یہ طریقہ بہت حد تک واکی ٹاکی سے ملتا جلتا ہے۔
فی الحال یہ سیل فون ایک خصوصی بیس (base) سٹیشن اور سیل میں لگے چھوٹے سے سولر سیل سے انرجی حاصل کرتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خصوصی بیس سٹیشنز کو سیل ٹاور اور وائی فائی راؤٹرز پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔جس سے صارفین چلتے پھرتے اس طرح کا بیٹری فری موبائل استعمال کر سکیں گے.

تاریخ اشاعت: 2017-07-08

More Technology Articles