This Knife Raised 1 Million dollar On Kickstarter

This Knife Raised 1 Million Dollar On Kickstarter

چاقو کے لیے کک سٹارٹر پر 25 ہزار ڈالر کی مہم، 1 ملین جمع ہوگئے

اچھے خاصے باورچیوں کو جہاں کھانے کے لیے بہترین مسالہ جات چاہیے ہوتے ہیں وہاں چھری چاقو کی ضرورت سے بھی انکار نہیں۔ کبھی اچھے چاقو کی تلاش میں گوگل کریں تو وہاں 3000 ڈالر کے چاقو بھی دستیاب ہیں۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے ، جس سے ایک عام امریکی اپنے گھر کا چار ماہ کا کرایہ دے سکتاہے۔
عام لوگوں کی اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مائسن نامی چھوٹی سی کمپنی نے نیا چاقو متعارف کرانے کے لیے کک سٹار ٹر پر 25 ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

یہ مہم 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جب اس مہم کے ختم ہونے میں 38 گھنٹے تھے، تب تک کک سٹارٹر پر 25 ہزار کی بجائے 920,404 ڈالر جمع ہو چکے تھے۔
اس چاقو کو بنانے والوں نے اس کے بلیڈ میں دوسرے چاقوؤں کے مقابلے زیادہ کاربن استعمال کیاہے۔دھات کی سختی چیک کرنے کے معیار راک ویل ہارڈ نیس ریٹنگ کے مطابق بھی یہ دوسرے چاقوؤں سے بہتر ہے۔
مارکیٹ میں دستیاب 140 ڈالر کے اچھی کوالٹی کے چاقو کے برعکس اس کی قیمت 65 ڈالر رکھی گئی ہے۔
مائسن نامی کمپنی کے مشہور ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمپنی نے تمام فروخت ہونے والے چاقوؤں کی دھار کو ساری زندگی مفت میں تیز کرنے کی گارنٹی دی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-21

More Technology Articles